ایف آئی اے کے 3تفتیشی افسران کے خلاف شکایت پر کارروائی

01 اکتوبر ، 2023

کراچی(اسد ابن حسن) ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اسلام آباد میں تعینات 3تفتیشی افسران کو مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کی اطلاعات پر سرکل سے ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر ریحانہ اور سب انسپیکٹرز ندیم اختر اور کاشف علوی اینٹی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کی حالیہ جاری مہم کے حوالے سے تحقیقات کر رہے تھے۔ شکایات موصول ہونے کے بعد انسپیکٹر ریحانہ کا تبادلہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اور سب انسپیکٹرز ندیم اختر اور کاشف علوی کا تبادلہ ایڈمن برانچ میں کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ابھی محکمہ جاتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ شکایت میں دوسرے عملے کا ذاتی عناد بھی شامل ہو۔