امرتسر (اے پی پی) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے باہرسینکڑوں سکھوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سکھوں کے مقدس ترین مقام کے باہر مظاہرین نے نجار کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے نعرے لگائے اور بھارت سے پنجاب کو الگ کرکے ایک آزاد ریاست کے قیام کے خواہاں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کا اہتمام خالصتان کا مطالبہ کرنے والی تنظیم ”دل خالصہ“نے کیا تھا۔تنظیم کے رہنما پرمجیت سنگھ مند نے اس موقع پر کہایہ وقت ہے کہ نئی دہلی سکھ قیادت سے بات کرے۔دل خالصہ کے سیاسی امور کے سیکرٹری کنور پال نے کہا کہ تقریباً 400 سکھوں نے احتجاج میں حصہ لیا اور سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جلاوطن رہنماو ں کی خیریت کے لیے میں دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کینیڈا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے بھارتی منصوبے کو بے نقاب کیا کہ بھارت کس طرح غیر ملکی سرزمین پر کام کر رہا ہے اور کینیڈا کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
نئی دہلی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی وزیراعلی آتشی مارلینا نے استعفی دے دیا، آتشی مارلینا نے گورنر کو...
کراچی 2023 میں یونان کشتی حادثے کے بعد تشکیل پانے والی تحقیقاتی رپورٹ جو ڈی ائی جی احسان صادق کی سربراہی میں...
تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے لیبر روم میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیاجن...
کراچیحماس کے ایک سینیئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی "عدم تعمیل" نے اسے...
پشاور چین کی ایک سرمایہ کار کمپنی نے خیبرپختونخوا میں سٹیل ملز لگانے کیلئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر...
کراچیایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا ہونا بے...
کراچیپرانا حاجی کیمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق ہلاک شخص کے قبضے سے اسلحہ...
اسلام آباد وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کی...