پرائیویٹ اسکول 10فیصد غریب مستحق بچوں کی مفت تعلیم پر عمل درآمد یقینی بنائیں

01 اکتوبر ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرائیویٹ اسکول 10 فیصد غریب مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، سرکاری اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سندھ رائٹ آف چلڈرن ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن 2013کا چیپٹر IV سیکشن 10کے مطابق پرائیویٹ اسکول (a) اپنی داخلے کے مجموعی تناسب کا10فیصد بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کریں گےمحکمہ اسکول ایجوکیشن صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولوں میں اس قانون کے مطابق 10 فیصد غریب /پسماندہ بچوں کی مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائے اور 7 روز میں اس کی رپورٹ پیش کرے ۔نگراں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ مسلسل قانون سے روگردانی کرتی آرہی ہے ۔نگراں وزیراعلی سندھ نے اس صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ ا سکولوں میں 10 فیصد قانونی فری شپ کو سات دنوں میں نافذ کرنے کے حوالیسے فوری اقدامات کرے۔