نگران وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے کئی سخت اقدامات کے علاوہ جن سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، کچھ ایسے فیصلے بھی کئے ہیں جن پر عملدرآمد سے عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری کی مہم سب سے اہم ہے۔ اس عارضی حکومت نے سرکاری سطح پر نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی، سکیورٹی گاڑیوں کی خریداری، ترقیاتی پروگراموں کے لئے مخصوص رقوم میں کمی، ہائیر ایجوکیشن کیلئے ترقیاتی منصوبوں میں تخفیف اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وفاقی شیئر میں کمی کے ذریعے 19کھرب روپے بچانے کا منصوبہ بنایا ہے جو حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری کی سمت میں ایک خوش آئند اقدام ہے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ قومی خزانے کا واحد اکائونٹ بنایا جائے گا۔ وفاقی وزارتوں اور ان سے منسلک محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رقوم اس اکائونٹ میں جمع کرائیں۔ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ صرف اس مد میں 4 کھرب 24ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ صوبوں کو منتقل کی گئی وزارتوں کے آپریشنل اخراجات میں بھی تخفیف کی جائے گی جس سے 3کھرب 28 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ ماضی میں قومی خزانے کا بے دریغ استعمال ایسی خرابی ہے جس سے ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہے دوسرے غیر ضروری اخراجات کے علاوہ اعلیٰ سرکاری افسروں اور بعض محکموں اور اداروں کے ملازمین کیلئے بھاری تنخواہوں کے علاوہ دوسری غیر معمولی مراعات بھی قومی خزانے پر بہت بڑا بوجھ ہیں۔ عوامی حلقے ان کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں۔ نگران حکومت نے نئے ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا ہے۔ معاشی بہتری کیلئے نگران حکومت نے جو سوچ دی ہے وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہے۔ لیکن اس کے نتائج زمین پر بھی نظر آنے چاہئیں۔ محض زبانی اعلانات کافی نہیں۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
ہم ہیں متجسّس کہ نیا صدر نہ جانےقوم اور وطن کے لئے اچّھا کہ بُرا ہو؟ امریکۂ اعظم کے شب و روز بدلنے ڈونلڈ ٹرمپ...
-
پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی قربانیاں اور دہشت گردی کے خلاف انکا کردار ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا سنہری باب...
-
لوگ بتاتے ہیں کہ جب میںپیدا ہوا تھا،تب مجھے دیکھنے کے بعد صدمے سے میری ماں مرگئی تھی۔ یہ سنی سنائی بات ہے ہر...
-
فلسطین، اسرائیل جنگ بندی معاہدہ یقیناً ایک پائیدار عمل کی ضمانت ہونا چاہئے، گزشتہ روز غزہ میں فلسطینی...
-
گزشتہ دنوں پشاور میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سیاسی قائدین سے ملاقات کی ۔ جیسا کہ اس ملاقات کا مقصد اور...
-
پاکستانی عدلیہ کا یہ رجحان، نیا نہیں کہ سیاست دانوں کو تختہ مشق بنایا جائے۔ ماضی میں بھی عدلیہ کے فیصلوں نے...
-
روانڈا کا صدر تبدیل ہو تو شاید روانڈا پر بھی اثر نہ پڑے مگر جب امریکی صدر بدلتا ہے تو دنیا بدلتی ہے۔ امریکی صدر...
-
190 ملین پائونڈ کے عنوان سے معروفِ زمانہ مقدمے کا فیصلہ آگیا۔ اِس طلسمِ ہوش رُبا کا پہلا باب،...