برطانیہ: تنخواہوں میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونے پر لاکھوں ریل ملازمین کی ہڑتال

01 اکتوبر ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک)تنخواہوں میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونے پر برطانیہ میں لاکھوں ریل ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔ریل ملازمین کی یونین اپنے مطالبات کیلئے27ویں بار ہڑتال پر ہے، ریل یونین اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں 14 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ حکومت صرف 4 فیصد اضافے پر راضی ہے۔