بلوچستان اور KPمیں دہشتگردی واقعات بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی سازش

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی) سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ واقعہ میں شہید ڈی ایس پی اور انکی سپاہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس بات کا ثبوت دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق عید میلادالنبی پر دہشتگردی کے واقعات ،بد امنی پھیلانے کی ایک اور گھنائونی سازش ہے۔بھارت ایسے واقعات کروا کر دنیا کی توجہ اپنے مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے، ٹی ٹی پی اور داعش بھارت جیسے دشمن کے آلہ کار ہیں۔