جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات،جسٹس احمد شیخ پیر کو ریٹائر

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کردیا گیا۔قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد حلف اٹھانے سے شروع ہو گی۔ جسٹس عرفان سعادت خان جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی تقرری تک عہدے پر فرائض انجام دینگے۔ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ 2 اکتوبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائینگے۔