بھارت سول سوسائٹی کیخلافFATFسفارشات بطور ہتھیار استعما ل کرتا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشل

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت سول سوسائٹی کیخلاف FATFسفارشات بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے، انسانی حقوق کے کارکن قانونی مقدمات سے خوفزدہ رہتے ہیں، ہردیپ کے قتل میں بھی انڈیا ملوث ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کے سول سوسائٹی کے حقوق غصب کرنے کے اقدامات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کیلئےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کا فائدہ اٹھا رہی ہے ،بھارتی حکومت ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر بنائے گئے قوانین کے تحت ناقدین پر دہشت گردی کے کیس بھی بنا رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سربراہ آکر پٹیل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارتی حکام کو جوابدہ ٹھہرانا چاہئے۔