دہشت گردی واقعات پر ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

01 اکتوبر ، 2023

اوکاڑہ( نمائندہ جنگ)ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مستونگ،ہنگو دہشت گردی واقعات کے بعد دینی جماعتوں نے اپنے غیر سیاسی اتحاد ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،جوکل پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں کسی بھی دن لاہور میں منعقد ہو سکتا ہے، اجلاس میں ملک کی تمام بڑی دینی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔