ڈی جی اینٹی کرپشن عدنان آصف بھٹہ کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت خارج

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (نیوز رپورٹر)اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے پانچ لاکھ روپے رشوت وصولی کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان آصف بھٹہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی۔ ملزم پر رحیم یار خان انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کےعملے سے پانج لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔