نواب شاہ،4 ہلاکتوں پر دھرنا ،رپورٹ درج، احتجاج ختم ،جاں بحق افراد کی تدفین

01 اکتوبر ، 2023

نواب شاہ( محمد انور شیخ بیورو رپورٹ)گاؤں ماڑی جلبانی میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران محاذ آرائی پتھراؤ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت اور فورسز کے پانچ جوانوں سمیت دس افراد کے زخمی ہونے کے بعد صورتحال کشیدہ اور ہلاک ہونے والے جلبانی برادری کے چار افراد کی لاشوں سمیت سکرنڈ بائی پاس پر دھرنا دے کر دو روز تک ٹریفک بلاک کیا گیا تا ہم ایف آئی ار کے اندراج اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے مطالبات پورے ہونے پر دھرنا ختم کیا گیا اور ہلاک شدگان کی نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔