سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک،لانس نائیک شہید

01 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی(صباح نیوز) مردان اور پاراچنار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوںمیں دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک جبکہ پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہوگیا، دہشتگرد فیصل مردان میں مارا گیا ، لانس نائیک غیر ت خان نے پارا چنار میں جام شہاد ت نوش کیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے مردان کے علاقے کاٹلنگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔