نگراں وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس پرسوںطلب کرلیا

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(آئی این پی)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے۔ذرائع نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ایپکس کمیٹی اجلاس میں مستونگ سمیت دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔