انڈین شائقین کو پاکستانی کرکٹرز کی طرف سے بہترین کرکٹ بھی دیکھنے کو ملے گی،ذکا اشرف

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انڈیا آمد پر اس کا جو زبردست استقبال ہوا ہے وہ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے کھلاڑیوں سے کتنی زیادہ محبت کرتے ہیں جس کی ایک جھلک حیدرآباد دکن ائرپورٹ پر نظر آئی ہے جس پر وہ ذاتی طور پر انڈین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈین شائقین کو پاکستانی کرکٹرز کی طرف سے بہترین کرکٹ بھی دیکھنے کو ملے گی۔