ایشین گیمز، انڈیا نے پاکستان کو2 کے مقابلہ میں 10گول سے شکست دیدی

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پول میچز میں انڈیا نے پاکستان کو دو کے مقابلہ میں دس گول سے شکست دیدی۔ انڈین ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان اور جاپان کے مابین سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ کن میچ ابھی باقی ہے جوکہ 2 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔