فتنہ قادیانیت کو عالمی استعمار کی مکمل حمایت حاصل رہی،ختم نبوت کانفرنس

01 اکتوبر ، 2023

لاہور، چنیوٹ (خبر نگار، نمائندہ جنگ) سالانہ دورزہ احرار ختم نبوت کانفرنس میں یہ قرار دادیں منظور کی گئیں۔ فتنہ قادیانیت کو عالمی استعمار کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے پاکستان کی مذہبی قوتیں دینی جماعتیں پاکستان کی محبت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں سول و ملٹری بیو رو کریسی کی کلیدی پوسٹوں اور حساس عہدوں پر قادیانیوں کا برا جمان ہو نا ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، قادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے الگ کیا جائے۔عقیدہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے، امت نے اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔