جدہ،آتشزدگی کا شکارPIAپرواز کا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

01 اکتوبر ، 2023

جدہ (این این آئی)جدہ میں قومی ایئرلائن کے طیارے میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد ہوٹل منتقل کیا گیا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت اے پی یونٹ میں آگ لگ گئی تھی۔روانگی منسوخ کرکے 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا، مسافروں کے ساتھ 31 سالہ ذکیس احمد بھی ہوٹل میں مقیم تھا۔گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کو دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا، ساتھی مسافروں کے مطابق عازم عمرہ کی میت ضابطے کی کارروائی کے لیے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی۔ترجمان پی آئی اے نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میت کو جدہ کے مقامی ہسپتال کے سردخانے منتقل کردیا گیا ۔