اعجاز الحق کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) اعجازالحق نے صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں ق لیگ کے جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے ۔اعجازالحق نے کہا چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے ہیں ان کا سیاست میں بہت اہم کردار ہے اور میں ہمیشہ چودھری شجاعت سے رہنمائی لیتا رہوں گا ۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ، شجاعت حسین نے کہا کہ سارے سیاستدان سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔