بلاول بھٹو نے سکرنڈ واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سکرنڈ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے بعد 3 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔