شیخوپورہ :پسند کی شادی پر قتل ہونیوالا نو بیاہتا جوڑاسپردخاک

01 اکتوبر ، 2023

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) نواحی گاؤں چاہ سانوں میں قتل ہونے والے جوڑے کو سپردخاک کر دیا گیا قبل ازیں تھانہ بھکھی پولیس نے قاسم اور اس کی بیوی کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ میاں بیوی کو وحشیانہ فائرنگ کر کے قتل کیا گیا قاسم اور ثوبیہ نے چار ماہ قبل پسند کی شادی کر لی تھی یہ ثوبیہ کی قاسم کے ساتھ دوسری شادی تھی وہ دونوں علیحدہ رہتے تھے ثوبیہ کے 2 بھائیوں عظیم وغیرہ نے گاؤں کے لوگوں کے طعنہ دینے پر اپنی بہن اور اس کے خاوند کو گذشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔