2 خود کشیاں، فیصل آباد میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی چیز نگل لی

01 اکتوبر ، 2023

فیصل آباد،گڑھ مہاراجہ (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) فیصل آباد کے تھانہ مرید والا کے چک نمبر 487 گ ب میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو معاشی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی ، اس نے زہریلی چیز نگل لی اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی ۔دریں اثناء تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ چک نمبر12/3Lنزد حضرت سلطان باہو میں محمد اسماعیل کھوکھر کے جوان بیٹے اسامہ جس کی عمر 17 ہے کو اس کے بھائی نے کسی بات پر ڈانٹا تو وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور پھندے سے جھول کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔جوان بیٹے کی موت پر ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔متوفی کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔