ڈینگی کنٹرول ادویات کی خریداری میں بےضابطگیوں کیخلاف دائرنجی کمپنی کی درخواست کا تحریری حکم جاری

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے ادویات کی خریداری کے لیے جاری ٹینڈر میں مبینہ بےضابطگیوں کیخلاف دائر نجی کمپنی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔