چیئرمین PTI کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں 3رکنی بنچ 4 اکتوبر کو سماعت کریگا

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں ،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 4 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔