لندن( مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا بیانیہ پاکستان کے معاشی احیا کے حوالے سے تشکیل دے گی اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے سے گریز کیاجائے گا ۔ یہ فیصلہ لندن میں پے در پے ہونے والی متعدد ملاقاتوں کے دوران کیا گیا۔ ان اجلاسوں میں نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، اسحق ڈار ،ملک احمد خان ، طلال چوہدری،عطاتارڑ اور دیگر شامل ہیں۔ نوازلیگ کا نوازشریف کی واپسی کےلیے یبانیہ اب معیشت ، گورننس اور عوامی معاملات ہوں گے اور کوئی بدلہ لینے یا کسی ادارے بالخصوص اسٹیبلشمنٹ سے بدلہ لینے کی بات نہیں کی جائےگی ۔ نوازلیگ کے سینئر رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاملات اتنے سنگین ہیں اور اس قدر چیلنجنگ ہیں کہ کسی سے بھی مخاصمت کوئی حل نہیں ہے اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ مفاہمت اور ایک دوسرے کےلیے گنجائش پیدا کرنا ہے۔ تاہم اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ نوازشریف یا پارٹی حقیقی مجرموں جنرل فیض، جنرل باجوہ، ثاقب نثار ،عظمت سعید شیخ، آصف سعید کھوسہ، عمرعطابندیال کا نام لینا اورانہیں شرم دلانا چھوڑ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لندن میں پورا ایک مہینہ گزارا ہے اور اس کے بعد بھی جب و ہ ستمبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے تو انہیں 48 گھنٹوں میں واپس لندن لوٹنا پڑا۔نواز شریف کے ایک حالیہ بیان کے بعد ن لیگ کی صفوں میں خاصی گھبراہٹ تھی جس مین انہوں نے جنرل فیض جنرل باجوہ اور سپریم کورٹ کے متعدد ججوں کو نشانہ بنایا تھا تاہم لندن کے اجلاس کے دوران پارٹی نے گفتگو کی کہ اگر ان افراد کے احتساب پر توجہ مرکوز رکھی گئی تو تمام توجہ ہٹ جائیگی اور مخاصمت کی مستقل صورتحال پیدا ہوجائے گی جس سے نوازلیگ کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔ نوازلیگ میں صرف دو سے تین سخت گیر عناصر ہیں جنہں یقینہ ہے کہ نوازشریف کو اسٹیبلشمنٹ سے پہلے نمٹنا چاہیے پھر کوئی اور کام کرنا چاہیے۔ تاہم ن لیگ میں ایک بڑی اکثریت کا خیال ہے کہ لڑائیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
کراچی جیو نیوز پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ...
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ ستانکزئی کے بے بنیاد اور من...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت و اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس بلالیا، قومی اسمبلی اجلاس میں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر شام پانچ بجے پار لیمنٹ ہا ئوس اسلام آ باد میں ہو گا۔ اجلاس...
اسلام آبادوزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایشین فنانشل فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی...
کراچی امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے اپنے سفارت خانے میں میڈیا سے معاملہ کرنے والے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں...
اسلام آباد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نااہلیوں سے بھری...