پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی، ڈیزل 11 روپے سستا

01 اکتوبر ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11روپے کمی کردی گئی، پٹرول کی قیمت 331.38روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 323.38روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 329.18روپے فی لیٹر سے کم کر کے 318.18 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن جاری، اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔