ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (سپیشل رپورٹر) ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ اوگرانے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق آج سے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کردیا ہے۔ جسکے نتیجے میں ایل پی جی صارفین کی قیمت میں 246.15 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر (8.7 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے