اسرائیل سے تعلقات کے بدلے سعودی عرب امریکا سے فوجی معاہدے کا خواہا ں

01 اکتوبر ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے معاہدے کے بدلے امریکا کیساتھ فوجی معاہدے کا خواہاں ہے تاہم اگر اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوئی بڑی رعایت نہ دی تو بھی ریاض تل ابیب کیساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے معاہدہ نہیں کرے گا۔ یہ بات مذاکرات سے باخبر تین ذرائع نے بتائی ہے ۔ اس معاہدے میں نیٹو طرز کی سکیورٹی ضمانتیں بھی شامل ہوں گی اور یہ معاملہ پہلی بار اس وقت زیر بحث آیا تھا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر جوبائیڈن نے 2022میں سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا تھا۔