امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام

01 اکتوبر ، 2023

واشنگٹن(نیوز ایجنسی )امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام ہوگئی، شیلا جیکشن لی اور باربرالی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے،ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تاہم ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے 298اراکین نے اقدام کے خلاف جبکہ 132اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا،کانگریس ممبران شیلا جیکسن اور باربرا لی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے۔