لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی قانونی ٹیم کی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل ہوگئی اور لیگی قیادت کی باہمی رضامندی سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی،نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے۔ حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے۔قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے، اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت سے نواز شریف کو عدالت سے بھرپور قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے۔نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد پیر کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دینگے۔ امکان ہے کہ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد عدالت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دے گی۔حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا
کراچی جیو نیوز پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ...
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ ستانکزئی کے بے بنیاد اور من...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت و اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس بلالیا، قومی اسمبلی اجلاس میں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر شام پانچ بجے پار لیمنٹ ہا ئوس اسلام آ باد میں ہو گا۔ اجلاس...
اسلام آبادوزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایشین فنانشل فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی...
کراچی امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے اپنے سفارت خانے میں میڈیا سے معاملہ کرنے والے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں...
اسلام آباد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نااہلیوں سے بھری...