وفاقی حکومت کا نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم پرجاری سپریم کورٹ کا فیصلہ نظرثانی کیلئے فٹ قرار دے دیا، وزارت قانون نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست تیار کرلی۔