نوازشریف استقبال کی تیاریاں،مریم نواز ،حمزہ آج شاہدرہ میں خطاب کرینگے

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سینئر رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی قائد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا ۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز، احسن اقبال ، حمزہ شہباز ، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق ،پرویز رشید ،عطا اللہ تارڑ،ملک محمد احمد خان ،مریم اورنگزیب، ملک سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین ودیگر نے شرکت کی ۔ شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا۔