لاہور،گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کےمرکزی ملزم کو اسکے ساتھی گن پوائنٹ پرپولیس حراست سے چھڑوالےگئے

01 اکتوبر ، 2023

لاہور،کاہنہ(جنرل رپورٹر،نامہ نگار)کاہنہ میں گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے ملزم سرجن ڈاکٹرفواد ممتاز کو4 موٹرسائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر پولیس کی حراست سے چھڑاکر فرار ہوگئے۔ چند روز قبل تھانہ گارڈن ٹاؤن کےایس آئی علی رضادیگراہلکاروں کے ہمراہ ملزم کو مبینہ طور پر جائے وقوعہ کی نشاندہی اور سرجری آلات کی برآمدگی کے لیے آہلو روڈ لے کر آئے جہاں انہوں نے کرائے کے مکان میں عارضی آپریشن تھیٹر بنا رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کر چکا ہے اور اس کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں کاہنہ پولیس نے ایس آئی کی مدعیت میں4نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔