حلقہ بندیوں میں آبادی کی کمی بیشی 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو،چیئرمین فافن

01 اکتوبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین فافن، مدثر رضوی نے جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ حلقہ بندیوں میں بے ضابطگیاں نہیں ہیں، قانون میں کچھ بنیادی اصول بیان کئے گئے ہیں کہ حلقہ بندیوں میں آبادی کی variationدس فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ ایسا نہ ہو کہ کہیں پندرہ لاکھ لوگ ایک نمائندے کو منتخب کررہے ہوں کہیں چھ لاکھ لوگ منتخب کررہے ہوں۔