ریاست مدینہ بنانیوالا آیااور معیشت 47ویں نمبر پر چلی گئی،فضل الرحمن

01 اکتوبر ، 2023

فیصل آباد( نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے والا آیا اور ملکی معیشت 47 ویں نمبر پر چلی گئی۔سیاستدان اور جرنیل زور لگا رہے ہیں لیکن ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا۔ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں جنوری میں شدید سردی ہوتی ہے،لوگوں کیلئے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنا مکمن نہیں۔ نواز شریف کی واپسی پر گرفتار پر احتجاج کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔کانفرنس سے خطاب میں ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگرکسی نےکوئی جرم کیا ہے تو اس کا حساب دینا ہوگا، کسی کو اس لیے رعایت نہیں مل سکتی کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے ہمارے قائدین نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔