جناح ہاؤس کیس، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت 9 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ،فرخ حبیب،مراد سعید، علی امین گنڈاپور ،اعظم سواتی سمیت9 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا،پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے لیکن ملزمان روپوش ہو چکے ہیں، دیگر ملزمان میں زبیر خان نیازی ،کرامت کھوکھر ،عندلیب عباس شامل ہیں۔عمر سرفراز چیمہ و دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 اکتوبر تک توسیع کردی،نو مئی واقعات کےتین مقدمات میں میاں محمودالرشیدکی درخواست ضمانتوں پر وکلاء سے 5 اکتوبر کو دلائل طلب کر لیے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر وکلاء کو دلائل کے لیےطلب کرلیا ، عسکری ٹاور کے مقدمے میں سماعت 2 اکتوبر جبکہ کینٹینر جلانے کے مقدمے میں کاروائی 5 اکتوبر کو ہوگی۔