پی ٹی آئی نے 9مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کردی

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)پی ٹی آئی نے 9مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ اور سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کو بھی یکسر مسترد کردیا،ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان و وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف جمع کرایا گیا چالان سائفر کے جعلی اور بوگس مقدمے کی طرح بے معنی اور بے وقعت ہے۔