بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم، مزید 156 جنگی ہیلی کاپٹر خریدے گا

01 اکتوبر ، 2023

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے توسیع پسندانہ اور خطے میں بالادستی کے عزائم میں دن بہ دن شدت آتی جار ہی ہے ۔ بھارتی ائر فورس مزید 156 پراچنڈ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر خریدنے جا رہی ہے، جو لائن آف کنٹرول اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات کئے جائیں گے۔