فیس بک اور ’ایکس ‘نے بھارتی دباؤ پر کشمیریوں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا،امریکی اخبار

01 اکتوبر ، 2023

نیو یارک(آئی این پی)امریکی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ایکس (ٹوئٹر )نے مودی سرکار کے دباؤ پر کشمیریوں کیخلاف ،مفی پروپیگنڈ اوا کیا اور نفرت انگیز تقاریر کی اجازت دی ، سری نگر میں مقیم بھارتی فوج کی چنار کور نے کشمیریوں پر بغاوت کا الزام لگانے کیلئے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس استعمال کیے۔امریکی اخبار نے تین سال قبل سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والی وسیع کارروائی کا پردہ چاک کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن اور کشمیری صحافیوں پر علیحدگی پسندی اور بغاوت کا الزام لگانے کیلئے سیکڑوں جعلی اکائونٹس کا استعمال کیا گیا ۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب فیس بک کے امریکہ میں مقیم سپروائزر نے بھارت میں اپنے ساتھیوں کو نیٹ ورک کے صفحات حذف کرنے کی ہدات کی تو نئی دہلی کے دفتر نے بھارتی حکومتی ردعمل اور قانونی نتائج کے خوف سے ایسا کرنے سے انکار کردیا، اسی طرح ایکس (ٹویٹر)نے بھی مودی سرکار کے دبائو میں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، رپورٹ کے مطابق بعد ازاں فیس بک اور ٹویٹر نے چنار کور کے نیٹ ورک کو ہٹا دیا ۔