نواز شریف دہشتگردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت کرینگے،مریم نواز

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت نواز شریف کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے صدور اور سیکرٹریز جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔