تمام آرٹس کونسلز میں جشن عیدمیلادالنبی کی تقریبات

01 اکتوبر ، 2023

لاہور ( کورٹ رپورٹر) صوبے کی تمام ڈویژنل آرٹس کونسلز میں جشن عید میلادا النبی ؐ روایتی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس موقع پر پنجاب آرٹس کونسل کی تمام ڈویژنل آرٹس کونسلز کی عمارتوں پر چراغ کیا گیا اور مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جن میں محفل سماں ، خطاطی کی نمائش، نعتیہ کلام ، قوالی ، منقبت اور درود سلام جیسی بابرکت محفلیں شامل تھیں ۔