ہیپاٹائٹس سی اوربی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے،ڈاکٹرسعید کھوکھر

01 اکتوبر ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ممتاز ماہرامراض معدہ و جگر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید کھوکھر اپنا امریکہ کا مطالعاتی دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ہیں ۔امریکہ میں انہوں نے معدہ و جگر کے امراض سے متعلق مختلف تقریبات و تربیتی ورکشاپس میں شرکت کی اور مختلف اعلی اداروں کا دورہ بھی کیا انہوں نے خاص طور پر ہیپاٹائٹس کے حوالے سے جو جدید ریسرچ اور کام دنیا میں ہو رہا ہے اس کے بارے میںآگاہی حاصل کی تاکہ وطن عزیزکے مریضوں کی خدمت کی جاسکے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید کھوکھر نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی اور بی کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اس پر قابو پانے اور لوگوں کو اگاہی فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اقدامات کرے ۔