بائیوگیس ٹیکنالوجی ہماری ضرورتوں کے مطابق ہے ،ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ بائیو گیس کا استعمال کم لاگت ہونے کے علاوہ انرجی سکیورٹی سمیت بہت سے معاشی فوائد کا حامل ہے۔ ظہور رانجھا کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ہماری ضروریات کے عین مطابق ہے اور یہ اقتصادی ترقی کے لیے ایک محرک کا کام کر سکتی ہے۔ اس سے استفادہ کرکے معیشت کو عالمی منڈیوں میں توانائی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی سیاسی تناؤ سے بچایا جا سکتا ہے ۔ بائیو گیس کا استعمال انفرادی اور صنعتی دونوں طرح کے استعمال کے لیے لاگت میں خاطر خواہ بچت کا باعث بن سکتا ہے۔ شہزاد علی ملک ستارہ امتیاز نے کہا کہ بائیو گیس نامیاتی مواد مثلاً زرعی فضلہ، جانوروں کے فضلہ اور فوڈ سکریپ سے تیار کی جاتی ہے جو قابل تجدید توانائی کے ذریعہ کے طور پر مسلسل دستیاب ہے ۔