حضورؐپوری انسانیت کیلئے رحمت بن کرآئے،ربعیہ طارق

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)حضرت محمدؐ کواللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں رحمۃ للعالمین بناکر مبعوث فرمایا تو بت خانے کےسارےبت کانپ اٹھے، کعبے کے صنم تھرتھرانے لگے۔آپ نےایسی تبلیغ کی کہ دنیا کا تاریک بت کدہ توحید کے نور سے جگمگانے لگا، بندوں کا ٹوٹا ہوا رشتہ خالقِ حقیقی سے جوڑا،جماعت اسلامی کی صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق نے اپنے بیان پر کہا حضرت محمد ؐ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے حضور کے مشن کی کامیابی دنیاکی کامیابیوں میں سب سے بڑی مثالی کامیابی ہے اور آپ صلی کاراستہ ہی دین وسیاست ودنیاوآخرت میں کامیابی کامسند رستہ ہے۔