زیرتربیت افسروں کاپنجاب سیف سٹیز کادورہ

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں زیر تربیت ٹریفک پولیس افسر وں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں ایڈوانس کلاس کورس کے 300 سے زائد زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے۔اس موقع پر شفٹ کمانڈر ڈی ایس پیز نے سیف سٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف شعبوں کا دورہ کروایاکیا گیا۔وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔افسران کومیڈیا مینجمنٹ سنٹر اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔