ایکسپو سنٹر میں ویکسنیٹ نمائش کا افتتاح

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (پ ر) ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے ایکسپو سنٹر لاہور میں ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران پاکستان کی سب سے بڑی خواتین کاروباری نمائش ویکسنیٹ 23کا افتتاح کیا۔ ایس ایم تنویر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں سرکاری حکام، سفارتکاروں، کاروباری افراد اور خواتین کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی ڈپٹی ہیڈ اینڈ مشن عائشہ علی نقوی، سعودی عرب کے کمرشل قونصلر مبشر الشہری اور ازبکستان کے کمرشل قونصلر بہرام یوسف بھی موجود تھے۔ نمائش میں شریک افراد اور فیملیز نے ایونٹ میں پیش ہونے والے رنگا رنگ ثقافتی شو کو سراہا اور لطیف اٹھایا۔ تین روز جاری رہنے والی اس نمائش میں مختلف سرگرمیاں شامل ہیں جن میں شاپنگ، شیف گلزار کے ساتھ کوکنگ شوز، کوکنگ کمپٹیشن اور بچوں کے لئے پلے ایریا شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ نمائش میں سائیڈ لائن ایونٹس بھی منعقد کئے گئے ہیں، جو خواتین انٹرپرینیورز کی استعداد کار بڑھانے میں مدد کریں گے تاکہ وہ اشیاء کے لئے برآمدی مارکیٹ بنانے میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔