المصطفیٰ آئی ہسپتال میں آشوب چشم کافری علاج جاری

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(سپیشل رپورٹر) ملک بھر میں آشوب چشم کی وبا شدت اختیار کرگئی ہے۔ جس سے بچاو کے لئے آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض چشم نےالمصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ میں آشوب چشم کے حوالے سے تقریب میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے کہا کہ المصطفیٰ آئی ہسپتال میں مریضوں کا مفت چیک اپ اور علاج بھی کیا جا رہا ہے ۔