حمایت اسلام دارالشفقت میں عیدمیلادالنبیؐ کی تقریب

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)حمایتِ اسلام دارالشفقت میں عید میلادالنبی کی روح پرور تقریب صدر انجمن حمایتِ اسلام سیّد ضیا حیدر رضوی کی صدارت میں ہوئی، جس میں یوسف رضوی، مسٹر نورنٹورن سکاسیم اور مسٹر ویراچارٹ تیامتی کمپورن نے نبی آخرالزماں کے جشنِ ولادت میں یتامیٰ کو مٹھائیاں اور تحائف پیش کر کے خوشیوں میں اضافہ کیا۔ تقریب میں دارالعلومِ دینیہ کے طلبہ نے تلاوتِ قرآن مجید اور نعت خوانی کی، جب کہ سیکرٹری اسلامک ریسرچ سنٹر و لائبریری رفیع رضا کھرل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔