عالمی میلاد کانفرنس میںلاکھوں افراد نےشرکت کی ،جوادحامد

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ ایڈمن و سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے جو تحریری ہدایات دی گئی تھیں ان پر 100 فیصد عمل درآمد کیا اور اللہ کا شکر ہے کہ 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس ہر اعتبار سے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ ہم اس بات پر بھی اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد مینار پاکستان آئی اور کوئی ایک بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔