سائفر کیس میں عمران خان کی غلط بیانی منظرعام آچکی ،منصف اعوان

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(پ ر)پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ ملک منصف اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کی غلط بیانیاں منظر عام پر آچکی ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر معاملے نے پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کردیا جس سے پاکستان ہر معاملے میں پیچھے رہ گیا۔ منصف اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ دشمنی کی پالیسی اختیار کرنے پر عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔