لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام مینار پاکستان پر 40ویں عالمی میلاد کانفرنس ہوئی ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ فرقہ واریت، انتہا پسندی اور نفرتوں کے خاتمے کے لئے محمدی اخلاقیات اپنانا ہوں گی۔ آج ولادتِ مصطفیؐ کے مبارک موقع پر پاکستان کی تعمیر و ترقی، اتحاد و یکجہتی کے فروغ اور ہر قسم کے متشدد رویوں اور عدم برداشت سے نجات کے لئے تجدید عہد کیا جائے ۔ حلال، حرام کا فرق مٹ گیا، ظالم اور مظلوم کی مدد کے تصورات بدل گئے ۔ عالمی میلاد کانفرنس سے جامع الازہر مصر یونیورسٹی کے سابق چانسلر اور ممبر پارلیمنٹ مصر پروفیسر ڈاکٹر اسامہ محمد حسن العبد، پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر اللبان، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، سید آغا جواد نقوی، جسٹس (ر) محمد نذیر غازی، خرم نواز گنڈاپور، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، مفتی زبیر فہیم، مولانا محمد خان لغاری، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، سید حسنین رضا شاہ، پیر سید شاہ شہزاد ظفر، علامہ پیر ضیاء الحق نقشبندی، پیر سید لطف اللہ شاہ، پیر سید صفدر حسین گیلانی نے اظہار خیال کیا ۔
لاہور نواں کوٹ انوسٹیگیشن پولیس نے اشتہاری ملزم رمضان کوگرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے 3سال قبل داود...
کاہنہ صواآصل کے قریب بس کی ٹکر سےموٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ، تیز رفتار بس نے اچانک موٹرسائیکل کو...
لاہور ڈولفن سکواڈ نے کاہنہ کے علاقے ہلوکی روڈ کے قریب خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے مشکوک کار سوار کو رکنے کا...
لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے نومولود سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، شاد باغ کے علاقہ بھگت پورہ سے...
لاہورشہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ بار میں 26 ویں آئینی ترمیم اور بنیادی حقوق کے موضوع پر وکلاء کنونشن ہوا،صدر لاہور...
لاہور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات تیز کرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات...
لاہوررچوہنگ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے چھری کے وار سے بڑے بھائی کو زخمی کر دیا ، شاہ پو ر...